احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: باب فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رضى الله عنه
باب: عثمان بن عفان رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3696
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن سهيل بن ابي صالح، عن ابيه، عن ابي هريرة رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان على حراء هو , وابو بكر , وعمر , وعلي , وعثمان , وطلحة , والزبير، فتحركت الصخرة , فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " اهدا إنما عليك نبي , او صديق , او شهيد ". وفي الباب عن عثمان، وسعيد بن زيد، وابن عباس، وسهل بن سعد، وانس بن مالك، وبريدة الاسلمي. قال ابو عيسى: هذا صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر، علی، عثمان، طلحہ، اور زبیر رضی الله عنہم حرا پہاڑ ۱؎ پر تھے، تو وہ چٹان جس پر یہ لوگ تھے ہلنے لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھہری رہ، تجھ پر نبی، صدیق اور شہید ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے،
۲- اس باب میں عثمان، سعید بن زید، ابن عباس، سہل بن سعد، انس بن مالک، اور بریرہ رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/فضائل الصحابة 6 (2417) (تحفة الأشراف: 12700) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: صحیح بخاری کتاب فضائل الصحابہ (باب مناقب ابی بکر) اور (باب مناقب عثمان) میں احد پہاڑ کا تذکرہ ہے، حافظ ابن حجر کے بقول: یہ دو الگ الگ واقعات ہیں، اس میں کوئی تضاد یا تعارض کی بات نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2 / 562)

Share this: