احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب مَا جَاءَ فِي الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ
باب: فرع اور عتیرہ کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1512
حدثنا محمود بن غيلان , حدثنا عبد الرزاق , اخبرنا معمر , عن الزهري، عن ابن المسيب , عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا فرع ولا عتيرة , والفرع: اول النتاج كان ينتج لهم فيذبحونه " , قال: وفي الباب , عن نبيشة , ومخنف بن سليم , وابي العشراء , عن ابيه , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح , والعتيرة: ذبيحة كانوا يذبحونها في رجب , يعظمون شهر رجب لانه اول شهر من اشهر الحرم , واشهر الحرم: رجب , وذو القعدة , وذو الحجة , والمحرم , واشهر الحج: شوال , وذو القعدة , وعشر من ذي الحجة , كذلك روي عن بعض اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وغيرهم في اشهر الحج.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اسلام میں) نہ «فرع» ہے نہ «عتيرة»، «فرع» جانور کا وہ پہلا بچہ ہے جو کافروں کے یہاں پیدا ہوتا تو وہ اسے (بتوں کے نام پر) ذبح کر دیتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں نبیشہ، مخنف بن سلیم اور ابوالعشراء سے بھی احادیث آئی ہیں، ابوالعشراء اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،
۳- «عتيرة» وہ ذبیحہ ہے جسے اہل مکہ رجب کے مہینہ میں اس ماہ کی تعظیم کے لیے ذبح کرتے تھے اس لیے کہ حرمت کے مہینوں میں رجب پہلا مہینہ ہے، اور حرمت کے مہینے رجب ذی قعدہ، ذی الحجہ، اور محرم ہیں، اور حج کے مہینے شوال، ذی قعدہ اور ذی الحجہ کے (ابتدائی) دس دن ہیں۔ حج کے مہینوں کے سلسلہ میں بعض صحابہ اور دوسرے لوگوں سے اسی طرح مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العقیقة 3 (5473)، و 4 (5474)، صحیح مسلم/الأضاحي 6 (1976)، سنن ابی داود/ الضحایا 20 (2831)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة1 (4227)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 2 (2868)، (تحفة الأشراف: 13269)، و مسند احمد (2/229، 239، 279، 490)، سنن الدارمی/الأضاحي 8 (2007) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3168)

Share this: