47: باب مَنَاقِبِ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه
باب: ابوہریرہ رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3835
حدثنا ابو موسى محمد بن المثنى، حدثنا عثمان بن عمر، حدثنا ابن ابي ذئب، عن سعيد المقبري، عن ابي هريرة، قال: قلت: يا رسول الله اسمع منك اشياء فلا احفظها، قال: " ابسط رداءك "، فبسطته فحدث حديثا كثيرا فما نسيت شيئا حدثني به. قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، قد روي من غير وجه عن ابي هريرة.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں بہت سی چیزیں آپ سے سنتا ہوں لیکن انہیں یاد نہیں رکھ پاتا، آپ نے فرمایا:
”اپنی چادر پھیلاؤ
“، تو میں نے اسے پھیلا دیا، پھر آپ نے بہت سے حدیثیں بیان فرمائیں، تو آپ نے جتنی بھی حدیثیں مجھ سے بیان فرمائیں میں ان میں سے کوئی بھی نہیں بھولا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اور ابوہریرہ رضی الله عنہ سے کئی سندوں سے آئی ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العلم 42 (119)، والمناقب 28 (3648) (تحفة الأشراف: 13015) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح