احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: بَابُ: تَسْكِينِ الشَّعْرِ
باب: بالوں کو سنوارنے اور درست رکھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5238
اخبرنا علي بن خشرم، قال: انبانا عيسى، عن الاوزاعي، عن حسان بن عطية، عن محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، انه قال: اتانا النبي صلى الله عليه وسلم , فراى رجلا ثائر الراس , فقال:"اما يجد هذا ما يسكن به شعره".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آئے، آپ نے ایک شخص کو دیکھا، اس کے سر کے بال الجھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: کیا اس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے جس سے اپنے بال ٹھیک رکھ سکے؟۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/اللباس 17 (4062)، (تحفة الأشراف: 3012)، مسند احمد (3/357) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: