احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ فِي حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيهِ
باب: عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کی حدیث میں عمرو بن دینار پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2126
اخبرنا احمد بن عثمان ابو الجوزاء وهو ثقة بصري اخو ابي العالية، قال: انبانا حبان بن هلال، قال: حدثنا حماد بن سلمة، عن عمرو بن دينار، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"صوموا لرؤيته، وافطروا لرؤيته، فإن غم عليكم فاكملوا العدة ثلاثين".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے (رمضان کا چاند) دیکھ کر روزہ رکھو، اور اسے (عید الفطر کا چاند) دیکھ کر روزہ بند کرو، (اور) اگر تم پر بادل چھائے ہوں تو تیس کی گنتی پوری کرو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 6307) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: