احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: التَّكْبِيرِ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ
باب: دوسری رکعت سے اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1180
اخبرنا قتيبة بن سعيد، قال: حدثنا ابو عوانة، عن عبد الرحمن بن الاصم، قال: سئل انس بن مالك، عن التكبير في الصلاة، فقال:"يكبر إذا ركع وإذا سجد , وإذا رفع راسه من السجود , وإذا قام من الركعتين", فقال حطيم عمن تحفظ هذا , فقال: عن النبي صلى الله عليه وسلم وابي بكر وعمر رضي الله عنهما، ثم سكت , فقال له حطيم: وعثمان , قال: وعثمان.
عبدالرحمٰن بن اصم کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: اللہ اکبر کہے جب رکوع میں جائے، اور جب سجدہ میں جائے، اور جب سجدہ سے سر اٹھائے، اور جب دوسری رکعت سے اٹھے۔ حطیم نے پوچھا: آپ نے اسے کس سے سن کر یاد کیا ہے، تو انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم سے، پھر وہ خاموش ہو گئے، تو حطیم نے ان سے کہا، اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی؟ انہوں نے کہا: اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 987)، مسند احمد 3/125، 132، 179، 251، 257، 262 (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: