احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: بَابُ: السُّجُودِ عَلَى الْقَدَمَيْنِ
باب: دونوں پیر پر سجدہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1100
اخبرنا محمد بن عبد الله بن الحكم، عن شعيب، عن الليث، قال: انبانا ابن الهاد، عن محمد بن إبراهيم بن الحارث، عن عامر بن سعد بن ابي وقاص، عن عباس بن عبد المطلب، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"إذا سجد العبد سجد معه سبعة آراب وجهه وكفاه وركبتاه وقدماه".
عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ اس کے ساتوں اعضاء یعنی اس کا چہرہ، دونوں ہتھیلی، دونوں گھٹنے اور دونوں پیر سجدہ کرتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1095، (تحفة الأشراف: 5126) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: