احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: الاِسْتِثْنَاءِ
باب: قسم کھانے والے کے استثنا یعنی ان شاءاللہ کہنے کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3859
اخبرنا يونس بن عبد الاعلى , قال: حدثنا ابن وهب , قال: اخبرني عمرو بن الحارث , ان كثير بن فرقد حدثه , ان نافعا حدثهم , عن عبد الله بن عمر , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من حلف , فقال: إن شاء الله فقد استثنى".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قسم کھائی اور ان شاءاللہ کہا تو اس نے استثناء کر لیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8265) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اگر اس نے قسم پوری نہیں کی تو بھی کوئی حرج نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: