احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: إِذَا أَهْدَى مَالَهُ عَلَى وَجْهِ النَّذْرِ
باب: جب کوئی اپنا مال نذر کے طور پر ہدیہ کر دے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3855
اخبرنا سليمان بن داود , قال: انبانا ابن وهب , عن يونس , قال: قال ابن شهاب , فاخبرني عبد الرحمن بن كعب بن مالك , ان عبد الله بن كعب , قال: سمعت كعب بن مالك يحدث حديثه حين تخلف عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة تبوك قال: فلما جلست بين يديه , قلت: يا رسول الله , إن من توبتي ان انخلع من مالي صدقة إلى الله وإلى رسوله. قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"امسك عليك بعض مالك فهو خير لك". فقلت: فإني امسك سهمي الذي بخيبر مختصر.
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اپنا وہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے رہ گئے تھے، وہ کہتے ہیں: جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول کو صدقہ کر کے اپنے مال سے الگ ہو جاؤں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا کچھ مال اپنے لیے روک لو یہ تمہارے لیے بہتر ہو گا، میں نے عرض کیا: اچھا تو میں اپنا وہ حصہ روک لیتا ہوں جو خیبر میں ہے، یہ حدیث مختصر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3454 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: