احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ ‏
باب: چوری کرنے والی مخزومی عورت کے بارے میں زہری کی روایت میں راویوں کے الفاظ کے اختلاف کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4905
اخبرني محمد بن جبلة، قال: حدثنا محمد بن موسى بن اعين، قال: حدثنا ابي، عن إسحاق بن راشد، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، ان قريشا اهمهم شان المخزومية التي سرقت، فقالوا: من يكلم فيها ؟، قالوا: من يجترئ عليه إلا اسامة بن زيد حب رسول الله صلى الله عليه وسلم , فكلمه اسامة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إنما هلك الذين من قبلكم انهم كانوا إذا سرق فيهم الشريف تركوه، وإذا سرق فيهم الضعيف اقاموا عليه الحد، وايم الله لو سرقت فاطمة بنت محمد لقطعت يدها".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ قریش کو مخزومی عورت کے معاملے نے فکر میں ڈال دیا جس نے چوری کی تھی۔ ان لوگوں نے کہا: اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون بات کرے گا؟ لوگوں نے کہا: اس کی جرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب اسامہ بن زید کے سوا اور کون کر سکتا ہے؟ چنانچہ اسامہ رضی اللہ عنہ نے آپ سے بات کی تو آپ نے فرمایا: تم سے پہلے کے لوگ اس لیے ہلاک ہو گئے کہ جب ان میں کوئی معزز اور باوقار آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور جب کوئی کمزور اور بے حیثیت آدمی چوری کرتا تو اس پر حد نافذ کرتے، اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد نے چوری کی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 16412) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: