احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

105: بَابُ: التَّخْفِيفِ فِي التَّشَهُّدِ الأَوَّلِ
باب: پہلے قعدہ کو ہلکا کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1177
اخبرنا الهيثم بن ايوب الطالقاني، قال: حدثنا إبراهيم بن سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف، قال: حدثنا ابي، عن ابي عبيدة بن مسعود، عن ابيه، قال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في الركعتين كانه على الرضف"قلت: حتى يقوم: قال ذلك يريد.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں ایسا بیٹھتے جیسے گرم پتھر پر بیٹھے ہوں، راوی نے کہا: میں نے کہا: اٹھنے تک؟ تو انہوں نے (استاد نے) کہا: ہاں! یہی مراد ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 188 (995)، سنن الترمذی/الصلاة 154 (366)، (تحفة الأشراف: 9609)، مسند احمد 1/386، 410، 428، 436، 460 (ضعیف) (ابو عبیدہ کا ان کے والد ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 995) ، (ت 366)

Share this: