احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: مَا تُجْزِئُ عَنْهُ الْبَدَنَةُ فِي الضَّحَايَا
باب: اونٹ کی قربانی کتنے لوگوں کی طرف سے کافی ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4396
اخبرنا احمد بن عبد الله بن الحكم، قال: حدثنا محمد بن جعفر، قال: حدثنا شعبة، قال: حدثنا سفيان الثوري، عن ابيه، عن عباية بن رفاعة بن رافع، عن جده رافع بن خديج، قال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يجعل في قسم الغنائم عشرا من الشاء ببعير". قال شعبة: واكبر علمي اني سمعته من سعيد بن مسروق، وحدثني به سفيان عنه، والله تعالى اعلم.
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت کی تقسیم کے وقت دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر رکھتے تھے۔ شعبہ کہتے ہیں: مجھے غالب یقین یہی ہے کہ میں نے اسے سعید بن مسروق (سفیان ثوری کے والد) سے سنا ہے اور اسے مجھ سے سفیان نے ان سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا، واللہ اعلم۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4302 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: