احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث میں زہری پر راویوں کے اختلاف کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2121
اخبرنا محمد بن يحيى بن عبد الله النيسابوري، قال: حدثنا سليمان بن داود، قال: حدثنا إبراهيم، عن محمد بن مسلم، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"إذا رايتم الهلال، فصوموا وإذا رايتموه، فافطروا، فإن غم عليكم، فصوموا ثلاثين يوما".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو، (اور) اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو تو (پورے) تیس دن روزہ رکھو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/ الصوم 2 (1081)، سنن ابن ماجہ/الصوم 7 (1655)، (تحفة الأشراف: 13102)، مسند احمد 2/263، 281 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: