احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: بَابُ: قِتَالِ الْمُسْلِمِ
باب: مسلمان سے لڑنا۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4109
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا عبد الرزاق، قال: حدثنا معمر، عن ابي إسحاق، عن عمر بن سعد، قال: حدثنا سعد بن ابي وقاص، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"قتال المسلم كفر، وسبابه فسوق".
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان سے لڑنا کفر (کا کام) اور اسے گالی دینا فسق ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 3908)، مسند احمد (1/176، 187) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «فسق» اللہ کی اطاعت سے نکل جانے کو کہتے ہیں، مسلمان کو گالی دینا اور سب وشتم کرنا بھی «فسق» ہے، اور یہاں «کفر» سے مراد کافروں کا عمل ہے، یعنی: ایک مسلمان کو کافر ہی ناحق قتل کرتا ہے کوئی مسلمان نہیں، یہ بطور زجز و توبیخ کے ہے نہ کہ ایسے عمل کو حقیقی کفر کہا گیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: