احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ
باب: کان اور آنکھ کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5446
اخبرنا الحسن بن إسحاق، قال: حدثنا ابو نعيم، قال: حدثنا سعد بن اوس، قال: حدثني بلال بن يحيى، ان شتير بن شكل اخبره، عن ابيه شكل بن حميد , قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم , فقلت: يا نبي الله , علمني تعوذا اتعوذ به ؟ فاخذ بيدي ثم قال:"قل: اعوذ بك من شر سمعي، وشر بصري، وشر لساني، وشر قلبي، وشر منيي"، قال حتى حفظتها. قال سعد: والمني ماؤه.
شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! مجھے کوئی ایسا تعوذ (شر و فساد سے بھاگ کر اللہ کی پناہ میں آنے کی دعا) بتائیے، جس کے ذریعہ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگوں۔ آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: کہو: «أعوذ بك من شر سمعي وشر بصري وشر لساني وشر قلبي وشر منيي» اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے کان کی برائی سے، اپنی آنکھ کی برائی سے، اپنی زبان کی برائی سے، اپنے دل کی برائی سے، اپنی منی کی برائی سے، شکل کہتے ہیں: یہاں تک کہ میں نے اسے یاد کر لیا۔ سعد کہتے ہیں: منی سے مراد نطفہ (پانی) ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 367 (1551)، سنن الترمذی/الدعوات 75 (3492)، (تحفة الأشراف: 4847)، مسند احمد (3/429)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5457، 5458، 5486) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: