احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: مَيْلِ الرَّجُلِ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ دُونَ بَعْضِ
باب: شوہر کا میلان کسی ایک بیوی کی طرف زیادہ ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3394
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا عبد الرحمن، قال: حدثنا همام، عن قتادة، عن النضر بن انس، عن بشير بن نهيك، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من كان له امراتان يميل لإحداهما على الاخرى , جاء يوم القيامة احد شقيه مائل".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کے مقابلے دوسری طرف زیادہ میلان رکھے تو قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/النکاح 39 (2133)، سنن الترمذی/النکاح 41 (1141)، سنن ابن ماجہ/النکاح 47 (1969)، (تحفة الأشراف: 12213)، مسند احمد (2/295، 347، 471)، سنن الدارمی/النکاح 24 (2252) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 2133) ، (ت 1141) ، (جه 1969)

Share this: