احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: بَابُ: إِبَاحَةِ أَكْلِ لُحُومِ الدَّجَاجِ
باب: مرغی کے گوشت کے حلال ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4351
اخبرنا محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثنا ايوب، عن ابي قلابة، عن زهدم، ان ابا موسى اتي بدجاجة، فتنحى رجل من القوم، فقال: ما شانك ؟، قال: إني رايتها تاكل شيئا قذرته، فحلفت ان لا آكله، فقال ابو موسى: ادن فكل، فإني"رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم ياكله"، وامره ان يكفر عن يمينه.
زہدم سے روایت ہے کہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مرغی لائی گئی تو لوگوں میں سے ایک شخص وہاں سے ہٹ گیا، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا بات ہے؟ وہ بولا: میں نے اسے دیکھا کہ وہ کوئی چیز کھا رہی تھی تو میں نے اس کو گندہ سمجھا اور قسم کھا لی کہ میں اسے نہیں کھاؤں گا، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: قریب آؤ اور کھاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے کھاتے دیکھا ہے، اور اسے حکم دیا کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3810 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: