احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

105: بَابُ: ذُيُولِ النِّسَاءِ
باب: عورتوں کے دامن کی لمبائی کی حد کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5338
اخبرنا نوح بن حبيب، قال: حدثنا عبد الرزاق، قال: حدثنا معمر، عن ايوب، عن نافع، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من جر ثوبه من الخيلاء لم ينظر الله إليه". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قالت ام سلمة: يا رسول الله , فكيف تصنع النساء بذيولهن ؟ قال:"ترخينه شبرا". قالت: إذا تنكشف اقدامهن ؟ قال:"ترخينه ذراعا لا تزدن عليه".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تکبر (گھمنڈ) سے اپنا کپڑا لٹکایا، اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا، ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! تو پھر عورتیں اپنے دامن کیسے رکھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اسے ایک بالشت لٹکائیں، وہ بولیں: تب تو ان کے قدم کھلے رہیں گے؟، آپ نے فرمایا: تو ایک ہاتھ لٹکائیں، اس سے زیادہ نہ کریں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 9 (2085)، سنن الترمذی/اللباس 9 (1731)، (تحفة الأشراف: 7526)، مسند احمد (2/5، 55، 101) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: