احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: الْبَيْعَةِ عَلَى أَنْ لاَ نَفِرَّ
باب: میدان جنگ سے نہ بھاگنے پر بیعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4163
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن ابي الزبير , سمع جابرا، يقول:"لم نبايع رسول الله صلى الله عليه وسلم على الموت، إنما بايعناه على، ان لا نفر".
جابر کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے موت پر نہیں بلکہ میدان جنگ سے نہ بھاگنے پر بیعت کی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 18 (1856)، سنن الترمذی/السیر 34 (1591)، (تحفة الأشراف: 2763)، مسند احمد (3/381) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: موت پر بیعت کرنے کی ضرورت اس لیے نہیں ہے کہ موت اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں ہے اور نہ ہی کسی مومن کے لیے جائز ہے کہ جان بوجھ کر اپنی جان دیدے۔ ہاں جنگ سے نہ بھاگنا ہر ایک کے اپنے اختیار کی بات ہے اس لیے آپ سے لوگوں نے میدان جنگ سے نہ بھاگنے پر خاص طور سے بیعت کی (نیز دیکھئیے اگلی حدیث اور اس کا حاشیہ)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: