احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

62: بَابُ: التَّرَجُّلِ
باب: کنگھی کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5241
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، قال: حدثنا ابن علية، عن الجريري، عن عبد الله بن بريدة، ان رجلا من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم , يقال له: عبيد، قال:"إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان ينهى عن كثير من الإرفاه". سئل ابن بريدة عن الإرفاه ؟ قال: منه الترجل.
عبید نامی ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «ارفاہ» (بہت زیادہ عیش میں پڑ جانے) سے منع فرماتے تھے۔ عبداللہ بن بریدہ سے پوچھا گیا: «ارفاہ» کیا ہے؟ کہا: «ارفاہ» میں (ہر روز) کنگھی کرنا بھی شامل ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5011 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: لفظ «ترجل» کا معنی ہر روز کنگھی کرنا اس لیے کیا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی کنگھی کرتے تھے، اور اس کی ترغیب بھی دیتے تھے، (جیسا کہ سنن نسائي حدیث نمبر: ۵۲۳۸ میں ہے) آپ نے صرف کثرت سے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، اور ناغہ کر کے کرنے کی اجازت دی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: