احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: ذِكْرِ الاِسْتِحَاضَةِ وَإِقْبَالِ الدَّمِ وَإِدْبَارِهِ
باب: استحاضہ اور خون شروع ہونے اور بند ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 350
اخبرنا عمران بن يزيد، قال: حدثنا إسماعيل بن عبد الله وهو ابن سماعة، قال: حدثنا الاوزاعي، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، قال: اخبرني هشام بن عروة، عن عروة، ان فاطمة بنت قيس من بني اسد قريش، انها اتت رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكرت انها تستحاض، فزعمت انه قال لها:"إنما ذلك عرق، فإذا اقبلت الحيضة فدعي الصلاة، وإذا ادبرت فاغتسلي، واغسلي عنك الدم ثم صلي".
عروۃ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا جو قریش کی شاخ قبیلہ بنو اسد کی ایک خاتون ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور ذکر کیا کہ انہیں استحاضہ آتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ تو ایک رگ ہے، تو جب حیض آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب وہ ختم ہو جائے تو تو غسل کر لو، اور اپنے (بدن سے) خون دھو لو پھر نماز پڑھو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 201 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: