احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: اللِّعَانِ بِالْحَبَلِ
باب: حمل کی حالت میں عورت سے لعان کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3497
حدثنا احمد بن علي، قال: حدثنا محمد بن ابي بكر، قال: حدثنا عمر بن علي، قال: حدثنا إبراهيم بن عقبة، عن ابي الزناد، عن القاسم بن محمد، عن ابن عباس، قال:"لاعن رسول الله صلى الله عليه وسلم بين العجلاني وامراته، وكانت حبلى".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عجلانی اور اس کی بیوی کے درمیان لعان کرایا اور اس وقت اس کی بیوی حاملہ تھی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 6330)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطلاق 31 (5310)، 36 (5316)، الحدود 43 (6856)، صحیح مسلم/اللعان 1 (1497)، مسند احمد (1/335، 336، 357) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: