احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

193: بَابُ: الْبُزَاقِ يُصِيبُ الثَّوْبَ
باب: کپڑے میں تھوک لگ جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 309
اخبرنا علي بن حجر، قال: حدثنا إسماعيل، عن حميد، عن انس، ان النبي صلى الله عليه وسلم"اخذ طرف ردائه فبصق فيه فرد بعضه على بعض".
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کا کنارہ پکڑا، اس میں تھوکا، اور اسے مل دیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 591)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 33 (405)، 39 (417)، سنن ابی داود/الطھارة 143 (390)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 61 (1024) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ تھوک پاک ہے، ورنہ آپ صلی الله علیہ وسلم ایسا نہ کرتے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: