احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

206: بَابُ: النُّزُولِ بَعْدَ الدَّفْعِ مِنْ عَرَفَةَ
باب: عرفات سے چلنے کے بعد گھاٹی میں اترنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3027
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا حماد، عن إبراهيم بن عقبة، عن كريب، عن اسامة بن زيد، ان النبي صلى الله عليه وسلم حيث افاض من عرفة مال إلى الشعب، قال: فقلت له اتصلي المغرب ؟ قال:"المصلى امامك".
اسامہ بن زید رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب عرفہ سے لوٹے تو پہاڑ کی گھاٹی کی طرف مڑے، وہ کہتے ہیں: تو میں نے عرض کیا: کیا (یہاں) آپ مغرب کی نماز پڑھیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز پڑھنے کی جگہ آگے ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 35 (181)، الحج 95 (1672)، الحج 47 (1280)، سنن ابی داود/المناسک 64 (1925)، (تحفة الأشراف: 115)، موطا امام مالک/الحج 57 (176)، مسند احمد (5/199، 208، 210)، سنن الدارمی/المناسک 52 (1923، 1924) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: