احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى أَبِي صَالِحٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث میں ابوصالح پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2215
اخبرنا علي بن حرب، قال: حدثنا محمد بن فضيل، قال: حدثنا ابو سنان ضرار بن مرة، عن ابي صالح، عن ابي سعيد، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إن الله تبارك وتعالى يقول: الصوم لي وانا اجزي به وللصائم فرحتان: إذا افطر فرح، وإذا لقي الله فجزاه فرح، والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم، اطيب عند الله من ريح المسك".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کہتا ہے: روزہ میرے لیے ہے۔ اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، اور (دوسری) جب وہ (قیامت میں) اللہ سے ملے گا اور وہ اسے بدلہ دے گا تو وہ خوش ہو گا، اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصوم30 (1151)، (تحفة الأشراف: 4027)، مسند احمد 3/5 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: