احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: بَيْعِ الثَّمَرِ سِنِينَ
باب: کئی سال تک کے لیے پھل بیچ دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4535
اخبرنا قتيبة بن سعيد , قال: حدثنا سفيان , عن حميد الاعرج , عن سليمان بن عتيك , قال قتيبة: عتيك بالكاف والصواب عتيق , عن جابر , عن النبي صلى الله عليه وسلم:"نهى عن بيع الثمر سنين".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سال تک کے لیے پھل بیچنے سے منع فرمایا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم /البیوع 16 (1536)، سنن ابی داود/البیوع 24 (3374)، سنن ابن ماجہ/التجارات 33 (2218)، (تحفة الأشراف: 2269)، مسند احمد (3/309)، ویأتی عند المؤلف برقم: 4631) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ اس کی کوئی ضمانت نہیں کہ اگلے سالوں میں پھل آئیں گے یا نہیں، اور پھل نہ آنے کی صورت میں خریدار کا گھاٹا ہی گھاٹا ہے اس طرح کی بیع کو بیع غرر یعنی دھوکے کی بیع کہا جاتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: