احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: بَيْعَةِ الْمَمَالِيكِ
باب: غلاموں کی بیعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4189
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن ابي الزبير، عن جابر، قال: جاء عبد , فبايع النبي صلى الله عليه وسلم على الهجرة , ولا يشعر النبي صلى الله عليه وسلم انه عبد , فجاء سيده يريده، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"بعنيه", فاشتراه بعبدين اسودين، ثم لم يبايع احدا , حتى يساله:"اعبد هو ؟".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک غلام نے آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت پر بیعت کی، آپ یہ نہیں سمجھ رہے تھے کہ یہ غلام ہے، پھر اس کا مالک اسے ڈھونڈتے ہوئے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے ہاتھ بیچ دو، چنانچہ آپ نے اسے دو کالے غلاموں کے بدلے خرید لیا، پھر آپ نے کسی سے بیعت نہیں لی یہاں تک کہ آپ اس سے معلوم کر لیتے کہ وہ غلام تو نہیں ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساقاة 23 (1602)، سنن ابی داود/البیوع 17 (3358مختصرا)، سنن الترمذی/البیوع 22 (1239)، السیر 36 (1596)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 41 (2896)، (تحفة الأشراف: 2904)، یأتي عند المؤلف في البیوع 66 (برقم4625) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: غلام اپنے مالک کا تابع ہے، تو وہ کیسے ہجرت کر سکتا ہے اس لیے آپ غلاموں سے بیعت نہیں لیتے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: