احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

85: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ مِنَ الْقَوْلِ عِنْدَ انْقِضَاءِ الصَّلاَةِ
باب: نماز کے اختتام پر ایک دوسری تہلیل و ذکر کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1342
اخبرنا محمد بن منصور، عن سفيان، قال: سمعته من عبدة بن ابي لبابة , وسمعته من عبد الملك بن عمير , كلاهما سمعه من وراد كاتب المغيرة بن شعبة، قال: كتب معاوية إلى المغيرة بن شعبة اخبرني بشيء سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قضى الصلاة قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له , له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير , اللهم لا مانع لما اعطيت ولا معطي لما منعت , ولا ينفع ذا الجد منك الجد".
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے منشی وراد کہتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھ چکتے تو کہتے: «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شىء قدير اللہم لا مانع لما أعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد» نہیں ہے کوئی حقیقی معبود سوائے اللہ کے، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے حمد ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے اللہ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور مالدار کی مالداری تیرے عذاب سے بچا نہیں سکتی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 155 (844)، الدعوات 18 (6330)، الرقاق 22 (6473)، القدر 12 (6615)، الاعتصام 3 (7292)، صحیح مسلم/المساجد 26 (593)، سنن ابی داود/الصلاة 360 (1505)، (تحفة الأشراف: 11535)، مسند احمد 4/245، 247، 250، 251، 254، 255، سنن الدارمی/الصلاة 88 (1389)، ویأتي عند المؤلف برقم: 1343، 1344 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: