احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: الاِئْتِمَامِ بِمَنْ يَأْتَمُّ بِالإِمَامِ
باب: امام کی اقتداء کرنے والے کی اقتداء کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 796
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، عن جعفر بن حيان، عن ابي نضرة، عن ابي سعيد الخدري، ان النبي صلى الله عليه وسلم راى في اصحابه تاخرا فقال:"تقدموا فاتموا بي ولياتم بكم من بعدكم ولا يزال قوم يتاخرون حتى يؤخرهم الله عز وجل".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں پیچھے رہنے کا عمل دیکھا تو آپ نے فرمایا: تم لوگ آگے آؤ اور میری اقتداء کرو، اور جو تمہارے بعد ہیں وہ تمہاری اقتداء کریں، یاد رکھو کچھ لوگ برابر (اگلی صفوں سے) پیچھے رہتے ہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بھی انہیں (اپنی رحمت سے یا اپنی جنت سے) پیچھے کر دیتا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 28 (438)، سنن ابی داود/الصلاة 98 (680)، سنن ابن ماجہ/إقامة 45 (978)، (تحفة الأشراف: 4309)، مسند احمد 3/19، 34، 54 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں امام کے قریب کھڑے ہونے کی تاکید اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: