احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ مِنَ الدُّعَاءِ
باب: دعا کی ایک اور قسم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1304
اخبرنا يونس بن عبد الاعلى، قال: حدثنا ابن وهب، قال: سمعت حيوة يحدث، عن عقبة بن مسلم، عن ابي عبد الرحمن الحبلي، عن الصنابحي، عن معاذ بن جبل، قال: اخذ بيدي رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"إني لاحبك يا معاذ", فقلت: وانا احبك يا رسول الله , فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"فلا تدع ان تقول في كل صلاة: رب اعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے دونوں ہاتھ پکڑے، اور فرمایا: اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں، تو میں نے عرض کیا: اور میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں اللہ کے رسول! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تو تم ہر نماز میں یہ دعا پڑھنا نہ چھوڑو «رب أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» اے میرے رب! اپنے ذکر اور شکر پر، اور اپنی حسن عبادت پر میری مدد فرما۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 361 (1522)، فی عمل الیوم واللیلة 46 (190) مسند احمد 5/244، 247، (تحفة الأشراف: 11333) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: