احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

118: بَابُ: الْبَعْثِ
باب: موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2083
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن عمرو، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يخطب على المنبر , يقول:"إنكم ملاقو الله عز وجل حفاة عراة غرلا".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے سنا آپ فرما رہے تھے: تم اللہ تعالیٰ سے ننگے پاؤں، ننگے بدن (اور) غیر مختون ملو گے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الرقاق 45 (6524، 6525)، صحیح مسلم/الجنة 14 (2860)، (تحفة الأشراف: 5583)، وقد أخرجہ: حم1/220 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: