احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

79: بَابُ: ثَوَابِ مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ
باب: نماز جنازہ پڑھنے والوں کے ثواب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1996
اخبرنا نوح بن حبيب، قال: انبانا عبد الرزاق، قال: انبانا معمر، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من صلى على جنازة فله قيراط، ومن انتظرها حتى توضع في اللحد فله قيراطان، والقيراطان مثل الجبلين العظيمين".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی کی نماز جنازہ پڑھی، تو اسے ایک قیراط ملے گا، اور جس نے اسے قبر میں رکھے جانے تک انتظار کیا، تو اسے دو قیراط ملے گا، اور دو قیراط دو بڑے پہاڑوں کے مثل ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 35 (47)، والجنائز 58 (1325)، صحیح مسلم/الجنائز 17 (945)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز 45 (3168)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 34 (1539)، (تحفة الأشراف: 13266)، مسند احمد 2/233، 280 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: