احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْخُلْعِ
باب: خلع کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3491
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا المخزومي وهو المغيرة بن سلمة، قال: حدثنا وهيب، عن ايوب، عن الحسن، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال:"المنتزعات، والمختلعات هن المنافقات"، قال الحسن: لم اسمعه من غير ابي هريرة، قال ابو عبد الرحمن: الحسن لم يسمع من ابي هريرة شيئا.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے شوہروں سے بلا عذر کے خلع اور طلاق مانگنے والیاں منافق عورتیں ہیں ۲؎۔ حسن بصری کہتے ہیں: یہ حدیث میں نے ابوہریرہ کے سوا کسی اور سے نہیں سنی ہے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: حسن بصری نے (یہ حدیث ہی کیا) ابوہریرہ سے کچھ بھی نہیں سنا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 12256)، مسند احمد (2/414) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «خلع» کچھ مال دے کر بیوی اپنے شوہر سے جدائی اور علیحدگی اختیار کر لے اسے «خلع» کہتے ہیں۔ وضاحت ۲؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عورتوں کو منافق بطور زجر و توبیخ کہا ہے یعنی یہ عورتیں ایسی ہیں کہ جنت میں دخول اولیٰ کا مستحق نہیں قرار پائیں گی، کیونکہ بظاہر یہ اطاعت گزار و فرمانبردار ہیں لیکن باطن میں نافرمان ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: