احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

68: بَابُ: تَرْكِ الصَّلاَةِ عَلَى مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ
باب: خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ نہ پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1966
اخبرنا إسحاق بن منصور، قال: انبانا ابو الوليد، قال: حدثنا ابو خيثمة زهير، قال: حدثنا سماك، عن ابن سمرة، ان رجلا قتل نفسه بمشاقص فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اما انا فلا اصلي عليه".
ابن سمرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے تیر کی انی سے خودکشی کر لی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رہا میں تو میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 36 (978)، (تحفة الأشراف: 2157)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز 51 (3185) مطولاً، سنن الترمذی/الجنائز 68 (1068)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 31 (1526)، مسند احمد 5/87، 90، 91، 92، 94، 96، 97، 100، 107 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: