احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الذِّلَّةِ
باب: ذلت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5462
اخبرنا ابو عاصم خشيش بن اصرم، قال: حدثنا حبان، قال: حدثنا حماد بن سلمة، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة، عن سعيد بن يسار، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول:"اللهم إني اعوذ بك من الفقر، واعوذ بك من القلة والذلة، واعوذ بك ان اظلم او اظلم". خالفه الاوزاعي.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الفقر وأعوذ بك من القلة والذلة وأعوذ بك أن أظلم أو أظلم» اے اللہ! میں فقر و غربت سے تیری پناہ مانگتا ہوں، کمی اور ذلت سے پناہ مانگتا ہوں، ظلم کرنے اور ظلم کیے جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) اوزاعی نے حماد کی مخالفت کی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 367 (1544)، (تحفة الأشراف: 13385)، مسند احمد (2/305، 325، 254)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5464 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی دونوں کی روایتوں میں اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کے شیخ مختلف ہیں، کیونکہ حماد کی روایت میں سعید بن یسار ہیں جب کہ اوزاعی کی روایت میں ان کے شیخ جعفر بن عیاض ہیں، (جو ضعیف ہیں) نیز ان دونوں کے الفاظ بھی مختلف ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: