احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ:
باب:
سنن نسائي حدیث نمبر: 4366
اخبرنا سليمان بن سلم البلخي، قال: حدثنا النضر وهو ابن شميل، قال: انبانا شعبة، عن مالك بن انس، عن ابن مسلم، عن سعيد بن المسيب، عن ام سلمة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من راى هلال ذي الحجة فاراد ان يضحي فلا ياخذ من شعره، ولا من اظفاره حتى يضحي".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ذی الحجہ کے مہینے کا چاند دیکھا پھر قربانی کرنے کا ارادہ کیا تو وہ اپنے بال اور ناخن قربانی کرنے تک نہ لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأضاحی 3 (1977)، سنن ابی داود/الضحایا 3 (2791)، سنن الترمذی/الضحایا24(1523)، سنن ابن ماجہ/الضحایا 11 (3150)، (تحفة الأشراف: 18152) مسند احمد 6/289، 301، 311، سنن الدارمی/الأضاحی 2 (1990)، ویأتی برقم: 4367-4369) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: بال اور ناخن وغیرہ کچھ نہ کاٹے، جمہور کے نزدیک یہ حکم استحبابی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: