احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ صِيَامِ الدَّهْرِ، وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ، عَلَى مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فِي الْخَبَرِ فِيهِ
باب: صیام الدھر (ہمیشہ روزہ رکھنے) کی ممانعت، اور اس سلسلہ کی حدیث میں مطرف بن عبداللہ پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2381
اخبرنا علي بن حجر، قال: انبانا إسماعيل، عن الجريري، عن يزيد بن عبد الله بن الشخير، عن اخيه مطرف، عن عمران، قال: قيل يا رسول الله ! إن فلانا لا يفطر نهارا الدهر , قال:"لا صام ولا افطر".
عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! فلاں شخص کبھی دن کو افطار نہیں کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے نہ روزہ رکھا، نہ افطار کیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 10858)، مسند احمد 4/426، 431، 433 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: