احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: زَكَاةِ الْوَرِقِ
باب: چاندی کی زکاۃ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2475
اخبرنا يحيى بن حبيب بن عربي، عن حماد، قال: حدثنا يحيى وهو ابن سعيد , عن عمرو بن يحيى، عن ابيه، عن ابي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ليس فيما دون خمسة اواق صدقة، ولا فيما دون خمس ذود صدقة، وليس فيما دون خمس اوسق صدقة".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اونٹ سے کم میں زکاۃ نہیں ہے۔ اور پانچ وسق غلے سے کم میں زکاۃ نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2447 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے، اس طرح پانچ اوقیہ دو سو درہم ہوا، جو موجودہ وزن کے حساب سے پانچ سو پنچانوے گرام بنتا ہے۔ ۲؎: ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے، اس طرح پانچ وسق تین سو صاع کے برابر ہوا جو موجودہ وزن کے حساب سے چھ سو ترپن کیلو گرام بنتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: