احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: زَكَاةِ النَّحْلِ
باب: شہد کی مکھی کی زکاۃ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2501
اخبرني المغيرة بن عبد الرحمن، قال: حدثنا احمد بن ابي شعيب، عن موسى بن اعين، عن عمرو بن الحارث، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، قال: جاء هلال إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، بعشور نحل له وساله ان يحمي له واديا , يقال له سلبة، فحمى له رسول الله صلى الله عليه وسلم ذلك الوادي". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) فلما ولي عمر بن الخطاب كتب سفيان بن وهب إلى عمر بن الخطاب يساله فكتب عمر:"إن ادى إليك ما كان يؤدي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من عشر نحله، فاحم له سلبة ذلك، وإلا فإنما هو ذباب غيث ياكله من شاء".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہلال رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے شہد کا دسواں حصہ لے کر آئے، اور آپ سے درخواست کی کہ آپ اس وادی کو جسے سلبہ کہا جاتا ہے ان کے لیے خاص کر دیں (اس پر کسی اور کا دعویٰ نہ رہے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ مذکورہ وادی ان کے لیے مخصوص فرما دی۔ پھر جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو سفیان بن وھب نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھا، وہ ان سے پوچھ رہے تھے (کہ یہ وادی ہلال رضی اللہ عنہ کے پاس رہنے دی جائے یا نہیں) تو عمر رضی اللہ عنہ نے جواب لکھا: اگر وہ اپنے شہد کا دسواں حصہ جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتے تھے ہمیں دیتے ہیں تو سلبہ کو انہیں کے پاس رہنے دیں، ورنہ وہ برسات کی مکھیاں ہیں (پھول و پودوں کا رس چوس کر شہد بناتی ہیں) جو چاہے اسے کھائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة12 (1600)، (تحفة الأشراف: 8767) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: