احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

62: بَابُ: عِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا مَنْ يَوْمِ يَأْتِيهَا الْخَبَرُ
باب: شوہر کے انتقال کی خبر والے دن سے عورت کی عدت کے شمار کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3562
اخبرنا إسحاق بن منصور، قال: حدثنا عبد الرحمن، عن سفيان، عن سعد بن إسحاق، قال: حدثتني زينب بنت كعب، قالت: حدثتني فريعة بنت مالك اخت ابي سعيد الخدري، قالت: توفي زوجي بالقدوم، فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فذكرت له، إن دارنا شاسعة فاذن لها، ثم دعاها، فقال:"امكثي في بيتك اربعة اشهر وعشرا حتى يبلغ الكتاب اجله".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کی بہن فریعہ بنت مالک رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میرے شوہر کا قدوم (بستی) میں انتقال ہو گیا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ کو بتایا کہ میرا گھر (بستی سے) دور (الگ تھلگ) ہے (تو میں اپنے ماں باپ کے گھر عدت گزار لوں؟) تو آپ نے انہیں اجازت دے دی۔ پھر انہیں بلایا اور فرمایا: اپنے گھر ہی میں چار مہینے دس دن رہو یہاں تک کہ عدت پوری ہو جائے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3558 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: