احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الْحَلِفِ بِالآبَاءِ
باب: باپ دادا کی قسم کھانے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3797
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، وقتيبة بن سعيد واللفظ له , قالا: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سالم، عن ابيه، انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم عمر مرة وهو يقول: وابي , وابي. فقال:"إن الله ينهاكم ان تحلفوا بآبائكم"، فوالله ما حلفت بها بعد ذاكرا , ولا آثرا.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک بار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میرے باپ کی قسم! میرے باپ کی قسم! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے روکتا ہے کہ تم اپنے باپ دادا کی قسم کھاؤ۔ (عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) اللہ کی قسم! اس کے بعد پھر میں نے کبھی ان کی قسم نہیں کھائی، نہ تو خود اپنی بات بیان کرتے ہوئے اور نہ ہی دوسرے کی بات نقل کرتے ہوئے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأیمان 4 (6647تعلیقًا)، صحیح مسلم/الأیمان 1 (1646)، سنن الترمذی/الأیمان والنذور 8 (1533)، (تحفة الأشراف: 6818)، موطا امام مالک/ مسند احمد (2/7، 8) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: