احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: الاِدِّخَارِ مِنَ الأَضَاحِي
باب: قربانی کے گوشت کی ذخیرہ اندوزی کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4436
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا يحيى، عن مالك، قال: حدثني عبد الله بن ابي بكر، عن عمرة، عن عائشة، قالت: دفت دافة من اهل البادية حضرة الاضحى، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"كلوا، وادخروا ثلاثا"، فلما كان بعد ذلك، قالوا: يا رسول الله، إن الناس كانوا ينتفعون من اضاحيهم، يجملون منها الودك، ويتخذون منها الاسقية، قال:"وما ذاك"؟، قال: الذي نهيت من إمساك لحوم الاضاحي، قال:"إنما نهيت للدافة التي دفت كلوا، وادخروا، وتصدقوا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اعرابیوں (دیہاتیوں) کی ایک جماعت عید الاضحی کے دن مدینے آئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھاؤ اور تین دن تک ذخیرہ کر کے رکھو، اس کے بعد لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! لوگ اپنی قربانی سے فائدہ اٹھاتے تھے، ان کی چربی اٹھا کر رکھ لیتے اور ان کی کھالوں سے مشکیں بناتے تھے۔ آپ نے فرمایا: تو اب کیا ہوا؟ وہ بولا: جو آپ نے قربانی کے گوشت جمع کر کے رکھنے سے روک دیا، آپ نے فرمایا: میں نے تو صرف اس جماعت کی وجہ سے روکا تھا جو مدینے آئی تھی، کھاؤ، ذخیرہ کرو اور صدقہ کرو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأضاحی 5 (1971)، سنن ابی داود/الضحایا 10 (2812)، (تحفة الأشراف: 17901)، موطا امام مالک/الضحایا 4 (7)، مسند احمد (6/51)، سنن الدارمی/الأضاحی6 (2002) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: