احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: الإِقَامَةِ لِمَنْ نَسِيَ رَكْعَةً مَنْ صَلاَةٍ
باب: ایک رکعت بھول جانے کے بعد اسے پڑھنے کے لیے اقامت کہنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 665
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن يزيد بن ابي حبيب، ان سويد بن قيس حدثه، عن معاوية بن حديج، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى يوما فسلم وقد بقيت من الصلاة ركعة، فادركه رجل، فقال:"نسيت من الصلاة ركعة، فدخل المسجد وامر بلالا، فاقام الصلاة فصلى للناس ركعة". فاخبرت بذلك الناس، فقالوا لي: اتعرف الرجل ؟ قلت: لا، إلا ان اراه، فمر بي، فقلت: هذا هو، قالوا: هذا طلحة بن عبيد الله.
معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھائی، اور ابھی نماز کی ایک رکعت باقی ہی رہ گئی تھی کہ آپ نے سلام پھیر دیا، ایک شخص آپ کی طرف بڑھا، اور اس نے عرض کیا کہ آپ ایک رکعت نماز بھول گئے ہیں، تو آپ مسجد کے اندر آئے اور بلال کو حکم دیا تو انہوں نے نماز کے لیے اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ایک رکعت نماز پڑھائی، میں نے لوگوں کو اس کی خبر دی تو لوگوں نے مجھ سے کہا: کیا تم اس شخص کو پہچانتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں، لیکن میں اسے دیکھ لوں (تو پہچان لوں گا) کہ یکایک وہ میرے قریب سے گزرا تو میں نے کہا: یہ ہے وہ شخص، تو لوگوں نے کہا: یہ طلحہ بن عبیداللہ (رضی اللہ عنہ) ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 196 (1023)، (تحفة الأشراف: 11376)، مسند احمد 6/401 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: