احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: فَرْضِ الْقِبْلَةِ
باب: قبلہ کی فرضیت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 489
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا سفيان، قال: حدثنا ابو إسحاق، عن البراء، قال:"صلينا مع النبي صلى الله عليه وسلم نحو بيت المقدس ستة عشر شهرا او سبعة عشر شهرا شك سفيان، وصرف إلى القبلة".
براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ یا سترہ مہینہ بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی، یہ شک سفیان کی طرف سے ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر دئیے گئے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر البقرة 18 (4492)، صحیح مسلم/المساجد 2 (525)، (تحفة الأشراف: 1849)، مسند احمد 4/ 288 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: