احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

68: بَابُ: ذِكْرِ اخْتِلاَفِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ حَفْصَةَ فِي ذَلِكَ
باب: اس باب میں حفصہ رضی الله عنہا کی حدیث کے ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2333
اخبرني القاسم بن زكريا بن دينار، قال: حدثنا سعيد بن شرحبيل، قال: انبانا الليث، عن يحيى بن ايوب، عن عبد الله بن ابي بكر، عن سالم بن عبد الله، عن عبد الله بن عمر، عن حفصة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من لم يبيت الصيام قبل الفجر، فلا صيام له".
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص طلوع فجر سے پہلے روزہ کی نیت نہ کرے تو اس کا روزہ نہ ہو گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصوم71 (2454)، سنن الترمذی/الصوم33 (730)، سنن ابن ماجہ/الصوم26 (1700)، (تحفة الأشراف: 15802)، مسند احمد 6/287، سنن الدارمی/الصوم10 (1740)، وانظر الأرقام التالیة إلی 2345 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ حکم فرض روزوں کے سلسلہ میں ہے یا قضاء اور کفارہ کے روزوں کے سلسلہ میں، نفلی روزے کے لیے رات میں نیت ضروری نہیں، جیسا کہ ابھی عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث سے معلوم ہوا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (جه 1700) ¤ عبدالله بن ابى بكر لم يسمعه من سالم ۔ انظر الحديث الاتى:2334

Share this: