احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: مَيَامِنِ الْمَيِّتِ وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهُ
باب: میت کے دائیں حصے اور وضو کے مقامات کو پہلے دھونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1885
اخبرنا عمرو بن منصور، قال: حدثنا احمد بن محمد بن حنبل، قال: حدثنا إسماعيل، عن خالد , عن حفصة، عن ام عطية، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال في غسل ابنته:"ابدان بميامنها ومواضع الوضوء منها".
ام عطیہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کے غسل کے سلسلہ میں فرمایا: ان کے داہنے اعضاء، اور وضو کے مقامات سے نہلانا شروع کرو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 31 (167)، الجنائز 10 (1255)، 11 (1256)، صحیح مسلم/الجنائز 12 (939)، سنن ابی داود/الجنائز 33 (3145)، سنن الترمذی/الجنائز 15 (990)، (تحفة الأشراف: 18124) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: