احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: عَلَى مَا يُقَاتَلُ النَّاسُ
باب: کس بات پر لوگوں سے لڑنا صحیح ہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 5006
اخبرنا محمد بن حاتم بن نعيم، قال: انبانا حبان، قال: انبانا عبد الله، عن حميد الطويل، عن انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"امرت ان اقاتل الناس حتى يشهدوا ان لا إله إلا الله , وان محمدا رسول الله، فإذا شهدوا ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله، واستقبلوا قبلتنا، واكلوا ذبيحتنا، وصلوا صلاتنا , فقد حرمت علينا دماؤهم، واموالهم إلا بحقها لهم ما للمسلمين، وعليهم ما عليهم".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، پھر جب وہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کریں، ہمارا ذبیحہ کھائیں اور ہماری نماز پڑھیں تو ان کے خون اور ان کے مال ہم پر حرام ہو گئے مگر کسی حق کے بدلے، ان کے لیے وہ سب ہے جو مسلمانوں کے لیے ہے اور ان پر وہ سب ہے جو مسلمانوں پر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3972 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: