احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

87: بَابُ: مَا يُسْتَحَبُّ مِنْ تَوْسِيعِ الْقَبْرِ
باب: قبر کو کشادہ کھودنا مستحب ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2013
اخبرنا محمد بن معمر، قال: حدثنا وهب بن جرير، قال: حدثنا ابي، قال: سمعت حميد بن هلال، عن سعد بن هشام بن عامر، عن ابيه، قال: لما كان يوم احد اصيب من اصيب من المسلمين واصاب الناس جراحات، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"احفروا واوسعوا وادفنوا الاثنين والثلاثة في القبر وقدموا اكثرهم قرآنا".
ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جس دن احد کی لڑائی ہوئی تو جن مسلمانوں کو مارا جانا تھا مارے گئے، اور جسے زخمی ہونا تھا زخمی ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قبریں) کھودو اور چوڑی کھودو، اور ایک ہی قبر میں دو دو تین تین لوگوں کو دفنا دو، اور جنہیں قرآن زیادہ یاد ہو انہیں (قبر میں) پہلے رکھو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: