احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

95: بَابُ: حِجَامَةِ الْمُحْرِمِ وَسَطَ رَأْسِهِ
باب: محرم کے بیچ سر میں پچھنا لگوانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2853
اخبرني هلال بن بشر، قال: حدثنا محمد بن خالد وهو ابن عثمة، قال: حدثنا سليمان بن بلال، قال: قال علقمة بن ابي علقمة، انه سمع الاعرج قال: سمعت عبد الله ابن بحينة يحدث، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"احتجم وسط راسه وهو محرم بلحي جمل من طريق مكة".
عبداللہ بن بحینہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے راستہ میں لحی جمل میں اپنے سر کے بیچ میں پچھنا لگوایا، اور آپ محرم تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید 11 (1836)، والطب 14 (5698)، صحیح مسلم/الحج 11 (1203)، سنن ابن ماجہ/الطب21 (3481)، (تحفة الأشراف: 9156)، مسند احمد (5/345)، سنن الدارمی/المناسک 20 (1861) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: لحی جمل مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: