احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: الصَّلاَةِ فِي قَمِيصٍ وَاحِدٍ
باب: ایک قمیص میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 766
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا العطاف، عن موسى بن إبراهيم، عن سلمة بن الاكوع، قال: قلت: يا رسول الله، إني لاكون في الصيد وليس علي إلا القميص، افاصلي فيه ؟ قال:"وزره عليك ولو بشوكة".
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں شکار پر جاتا ہوں اور میرے جسم پر سوائے قمیص کے کچھ نہیں ہوتا، تو کیا میں اس میں نماز پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ہاں پڑھ لو) اور اس میں ایک تکمہ لگا لو گرچہ کانٹے ہی کا ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 81 (632)، (تحفة الأشراف: 4533)، مسند احمد 4/49، 54 (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: